اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں آئندہ چار دنوں تک تیز بارش کا امکان - گجرات موسم کی خبر

محکمۂ موسمیات کی جانب سے آئندہ پانچ دنوں تک گجرات میں تیز بارش کے امکانات کے درمیان ریاست کی 70 تحصیلوں میں بارش شروع ہوچکی ہے۔

گجرات میں آئندہ چار دنوں تک تیز بارش کا امکان
گجرات میں آئندہ چار دنوں تک تیز بارش کا امکان

By

Published : Sep 8, 2021, 7:26 PM IST

گجرات میں محکمۂ موسمیات نے ایک بار پھر ریاست میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گجرات میں 8 ستمبر سے بارش شروع ہونے کا امکان ہے۔ جنوبی، وسطی، شمالی گجرات اور سوراشٹر کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے جنوبی گجرات کے ماہی گیروں کو اگلے دو دن تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی این ڈی آر ایف کی 7 ٹیموں کو بھاری بارش کی پیش گوئی کے حوالے سے اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔


محکمۂ موسمیات کی جانب سے آئندہ پانچ دنوں تک گجرات میں اچھی بارش کی امکانات کے درمیان گجرات کی 70 تحصیلوں میں بارش شروع ہوچکی ہے۔ جنوبی گجرات اور سوراشٹر میں پیر کو سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے تاہم سورت میں سب سے زیادہ ساڑھے تین انچ بارش درج کی گئی۔

مزید پڑھیں:مولانا عبدالرزاق جمعیت العلماء احمدآباد کے نئے جنرل سکریٹری

اس کے ساتھ ہی این ڈی آر ایف کی 8 ٹیمیں ان علاقوں میں بھیجی گئی ہیں جہاں شدید بارش کا امکان ہے، جن میں جنوبی گجرات کے شوراشٹر، کچھ، گیر سومناتھ، پور بندر، جوناگڑھ، راجکوٹ کے علاوہ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں نوساری، ولساڑ، سورت میں بھی بھیجی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ این ڈی آر ایف کی 7 ٹیموں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔


گجرات میں اگلے 5 دنوں تک موسلا دھار بارش کے امکانات کے درمیان پیر کے روز انتہائی گرمی کے بعد دوپہر سے تیز بارش شروع ہوئی۔ بارش ہونے سے لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details