گجرات میں دو روز تک شدید بارش ہونے کے امکان - گجرات کی خبر
گجرات میں چند روز تک بارش نہ ہونے کے بعد ایک بار پھر شوراشٹر، دوارکا، پوربندر جیسے اضلاع میں بارش شروع ہوگئی ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات میں آئندہ دو روز تک شدید بارش ہونے کے امکان ہیں۔
دراصل خلیج بنگال میں لا پریشر سر گرم ہیں جس کی وجہ سے وسطی گجرات میں محکمہ موسمیات کی جانب سے اعتدال پسند بارش ہونی کی پیشن گوئی کی گئی ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریاست کے 64 ضلع اور تحصیل میں بارش ہوئی ہے، سب سے زیادہ بارش دوارکا ضلع کے کلیان پور میں درج کی گئی ہے۔
اس تعلق سے محکمہ موسمیات نے کہا کہ خلیج بنگال جنگل میں لا پریشر کی وجہ سے وسطی گجرات کے احمد آباد اور گاندھی نگر میں بارش ہو سکتی ہے اس کے علاوہ کل سوراشٹر اور جنوبی گجرات میں اچھی بارش ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ احمد آباد میں جون مہینے کے شروعاتی دنوں میں بارش ہوئی تھی، جس کے بعد کچھ دنوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ایسے میں اب 22 اور 23 جون کو شوراشٹر کے دورکا اورپور بندر، جوناگڑھ میں شدید بارش ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ احمد آباد، آنند ،پاٹن، کھیڑا ڈانگ، سورت، نوساری، ولساڑ، تاپی ، دیو دمن اور دادرا و نگر حویلی میں ہلکی بارش ہونے کے امکان ہے جس سے عوام کو گرمی سے راحت ملے گی۔