اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری - گجرات میں بارش

گجرات میں گزشتہ تین دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے گجرات میں انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال بارش کے لئے دو سسٹم ویل مار ک لا پریشر اور اپر ایر ساءکلونک سرکیولیشن سرگرم ہیں جس کی وجہ سے شوراشٹر اور جنوبی گجرات میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے.

گجرات میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری
گجرات میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری

By

Published : Jul 7, 2020, 3:19 PM IST

سوراشٹر میں بھاری بارش ہونے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔موسلادھار بارش سے ندیوں میں سیلاب آ گیا ہے اس لیے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آس پاس کے علاقے میں نہ جائیں۔ اس کے علاوہ احمد آباد میں بھی تیز بارش کا امکان ہے لہذٰا آج شمالی گجرات میں شدید بارش ہو سکتی ہے


گجرات میں بارش کا موسم غالب ہے کہیں آہستہ آہستہ بارش ہورہی یے تو کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 215 تحصیلوں میں بارش ہوئی ہے۔

جس میں سے سب سے زیادہ بارش کالاواڑ میں 15.5 انچ بارش ہوئی ہے۔ وہیں پڑدھری میں 9 انچ، کھمباڑیہ میں 9 انچ، دھورولا میں 8.5 انچ، جامنگر میں 8 انچ، جوڑیا میں 7.5 انچ، لال پور میں 7 انچ، بھچاو میں 6 انچ، اور لودھیکا میں 5.5 انچ بارش ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details