احمد آباد:ریاست گجرات کے کھیڑا میں نوراتری کے دوران پتھراؤ کے الزام میں مسلم نوجوانوں کی سرعام پٹائی کرنے کے معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ وہیں گجرات ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران سینیئر وکیل کی سرزنش کی۔ دراصل گزشتہ سال نوراتری کے آٹھویں دن ضلع کھیڑا کے ماتر تعلقہ کے اندھیرا گاؤں میں کچھ لوگوں نے گربا کھیلنے کے دوران مبینہ طور پر پتھراؤ کیا۔ اس میں معاملے میں پولیس نے ملزمین کی سرعام پٹائی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا تھا۔ پولیس کی پٹائی پر ملزمین کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے خلاف گجرات ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی۔ اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں گزشتہ روز سماعت ہوئی۔ اس دوران ہائی کورٹ نے سینیئر ایڈوکیٹ آئی کے سید کی سرزنش کی اور ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ نے کس بنیاد پر ہائی کورٹ میں پولیس کے خلاف توہین کی عرضی داخل کی ہے؟ آپ سینئیر وکیل ہیں اس کے باوجود کیسے یہ درخواست دی۔ ہائی کورٹ نے پہلی نظر میں کہا تھا کہ پولیس کے خلاف توہین والی عرضی قابل سماعت نہیں ہے۔
Muslim Men Flogged by Cops نوجوانوں کی سرعام پٹائی کرنے پر وکیل کی عدالت میں سرزنش - گجرات اردو نیوز
گجرات میں نوراتری کے دوران پتھراؤ کے الزام میں سرعام نوجوانوں کی پٹائی کی گئی۔ اس معاملے میں عدالت نے وکیل کی شدید سرزنش کی۔
Etv Bharat
اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ نے سرعام پٹائی کرنے والے پولس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا اور اس جواب بھی داخل کرنے کو کہا تھا جس پر کھیڑا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آر ایچ گڑیا اور لوکل کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر ایس وی پرمار نے گجرات ہائی کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا۔ اس معاملے کی مزید سماعت اب جون میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:Muslim men flogged by cops گجرات میں مسلم نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی