احمد آباد: کانگریس کے سابق رہنما ہاردک پٹیل 2 جون کو باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ ہاردک پٹیل دوپہر 12 بجے گاندھی نگر کے کملم میں بی جے پی کارکن بنیں گے۔ اس دوران مرکزی وزراء کے بھی موجود رہنے کا امکان ہے۔ اس سے قبل 18 مئی کو ہاردک پٹیل نے کانگریس کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے پارٹی کی قیادت پر کئی سوال اٹھائے تھے۔ حالانکہ اس وقت ہاردک پٹیل نے کہا تھا کہ انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن آج آخر کار یہ خبر آ ہی گئی کہ ہاردک پٹیل بھی بی جے پی خیمہ میں شامل ہوں گے۔ حالانکہ کانگریس سے استعفیٰ دینے سے پہلے ہی ہاردک پٹیل نے کئی بار بی جے پی میں شامل ہونے کا اشارہ دیا تھا۔
Hardik Patel to Join BJP: ہاردک پٹیل بی جے پی میں شامل ہوں گے - Former Congress leader Hardik Patel
کانگریس کے سابق رہنما ہاردک پٹیل 2 جون کو بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ ہاردک پٹیل گاندھی نگر میں بی جے پی کے ریاستی دفتر کملم میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں۔ Hardik Patel Set to Join BJP
ہاردک پٹیل بی جے پی میں شامل
ہارک پٹیل نے بھگوا مفلر والی ایک تصویر بھی پوسٹ کی۔ بعد میں انہوں نے کئی مقامات پر بی جے پی حکومت کی تعریف کی۔ وہ کانگریس میں رہتے ہوئے بھی بی جے پی کے کچھ لیڈروں کے ساتھ ایک ہی پروگرام میں ایک ہی اسٹیج پر نظر آئے تھے۔ اب ہاردک پٹیل بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ Hardik Patel to Join BJP