احمد آباد:ریاست گجرات کے احمد آباد میں واقع شاہین فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی حمید میمن نے بتایا کہ شاہین فاؤنڈیشن پہلے سے ہی ایجوکیشن فیلڈ میں تو ہے۔اس دوران ہمیں ڈفرنٹ ڈفرنٹ جو چیزیں جو سیکھنے کو ملی ہیں۔ اس سے ہم لوگوں نے کچھ چیزوں عمل کیا ہے۔ مثلا جو بچہ کمزور ہے موبائل کا عادی ہے یا وہ ماں باپ کی بات نہیں مانتا یا پریشان کرتا ہے یا اور کوئی پریشانی ہے تو اس کے لیے ہم نے ہمارے شاہین فاؤنڈیشن کی کلاسز پر ہی سائیکولوجسٹ کو اپورٹ کیا جائے جو بچوں کی سائیکولوجی سمجھتا ہے اور ان سے مطابق اس کا علاج بھی کرتا ہے اور یہ سارا کام مفت میں کیا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ جو بچے ٹھیک سے کھانا نہیں کھاتے ہیں لڑکیوں میں اینیمیا کا ایشو رہتا ہے ہیموگلوبن کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ کام نہیں کر پاتی تو ان کے لیے ہم لوگوں نے پھر ایک ڈائٹیشین رکھا ہے جوڈائٹ چاٹ کے ساتھ ساتھ ان کا ایکسرسائز وغیرہ بھی گائیڈ کرتے ہیں۔