گجرات سے حج کے مقدس سفر پر جانے والے عازمین حج کا پہلا قافلہ وقت پر پہنچا جبکہ دوسری فلائٹ 17 گھنٹے تاخیر سے احمدآباد ایئر پورٹ پہنچی جس سے حجاج کرام اور ان کے اہل خانہ بھی پریشان ہو گئے۔
واضح رہے کہ رواں برس گجرات سے 8118 عازمین حج مقدس سفر پر گئے تھے جن کی واپسی کا سلسلہ 30 اگست سے شروع ہوچکا ہے جبکہ آخری قافلہ 6 ستمبر کو گجرات سر زمین پر پہنچے گا جس کے لیے گجرات حج کمیٹی نے موثر انتظامات کئے ہیں۔
ایک جانب عازمین حج کا پہلا قافلہ اپنے مقررہ وقت پر پہنچا تو دوسری جانب حجاج کرام کا دوسرا قافلہ 17 گھنٹے تاخیر سے آیا جس کی وجہ سے ان حجاج کے رشتہ دار پریشان ہو گئے تھے۔
تاخیر سے آنے والی فلائٹ کے حاجیوں نے بتایا کہ متعدد مرتبہ فلائٹ کا وقت تبدیل کیا گیا جس کی وجہ سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔