احمدآباد:سفر حج کرنے کے بعد گجرات کے حجاج اکرام مدینہ سے احمدآباد ائیرپورٹ پر پہنچے۔حاجیوں کی آمد سے قبل ائیرپورٹ اتھارٹی نے پختہ انتظامات کئے ہیں۔ حاجیوں کی فلائٹ 14 جولائی سے 2 اگست 2023 تک احمدآباد ائیرپورٹ پر آئے گی۔اس میں کل 27 پروازیں ائیرپورٹ پر حاجیوں کو لانے کا کام کریگی۔اور ہر فلائٹ میں تقریبا 350 حاجیوں کا قافلہ واپس آے گا۔اس موقع پر حاجیوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
ایسے میں گجرات حج کمیٹی نے ایک پریس ریلیز جاری کر کہا ہے کہ عازمین حج کی پروازیں اور G20 کے اہم پروگراموں کے دوران بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کے لئے ائیرپورٹ پر خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی سی پی ٹرافیک زون احمدآباد اور گجرات حج کمیٹی کے اراکین نے ایک میٹنگ کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ حج فلائٹس اور جی 20 کے مہمان ایک ہی دن آ رہے ہیں۔