احمدآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی گجرات میں عازمین سفرحج2023 کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔اسی درمیان مختلف سماجی اداروں کی جانب سے عازمین کو روانگی سے کوویڈ ویکشن فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اسی سلسلے میں مائنوریٹی کوآرڈینشن کمیٹی کے کنوینر مجاہد نفیس نے لکھا ہے کہ حج 2023 کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں، آپ کو معلوم ہوگا کہ گجرات میں کوویڈ ویکسین (کوویکسن، کوویشیلڈ) نہ تو سرکاری اسپتالوں میں دستیاب ہے اور نہ ہی نجی اسپتالوں میں۔
انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کے لئے جنہوں نے پہلی خوراک (Covaxin، Covishield) لی ہے، دوسری خوراک خریدنے کے لئے یہ کہیں بھی دستیاب نہیں ہے۔ حج کمیٹی نے گجرات کے 7 اضلاع کے 13 پرائیویٹ اسپتالوں میں COVOVAX اور CORBEVAX نامی ویکسین خریدنے پر فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ اس میں صرف 3534 خوراکیں موجود ہیں جو ناکافی ہیں۔ عازمین حج پریشان ہیں کہ ویکسینیشن کے لئے اتنی دور کیسے جائیں؟۔