ایسے میں احمدآباد میں سنیچر کے روز کورونا کے سبب ایک مسلم خاتون کی موت ہوگئی اس کے بعد قبرستان کے آس پاس رہنے والے لوگوں نے کورونا وائرس کے سبب مرنے والی خاتون کی تدفین کے معاملے پر احتجاج کیا۔
اس معاملے پر اب احمدآباد کے جمال پور-کھاڑیہ سے مسلم رکن اسمبلی عمران کھیڑا والے نے گجرات کے وزیراعلی وجئے روپانی کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کریں۔
عمران کھیڑا والا نے وزیراعلیٰ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سنیچر کو کورونا کے سبب ایک خاتون کی ہلاکت کے بعد ان کی تدفین کے لیے گیتا مندر کے علاقے میں واقع چھیپا قبرستان میں مقامی باشندوں کا ہجوم اکٹھا ہوا، جس نے کورونا کے خوف کی وجہ سے لاش کو اس قبرستان میں دفنانے نہیں دیا۔