اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں اردو کے فروغ کی کوشش - گجرات اردو ساہتیہ اکیڈمی

گجرات میں اردو زبان و ادب کو فروغ دینے کے لیے گجرات اردو ساہتیہ اکیڈمی لگاتار کوشش کر رہی ہے۔

گجرات میں اردو کے فروغ کی کوشش

By

Published : Jul 25, 2019, 1:39 PM IST

جس کے مدنظر گجرات اردو ساہتیہ اکیڈمی کے ذریعے گاندھی نگر میں ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

گجرات میں اردو کے فروغ کی کوشش

اس میٹنگ میں گجرات کے مشہور ادباء کے ساتھ ساتھ ساہتیہ اکیڈمی کے چیئرمین، رجسٹرار اور اراکین نے شرکت کی۔

گجرات اردو ساہتیہ اکیڈمی کو اس برس سولہ لاکھ کا بجٹ حکومت کی جانب سے ملا ہے جس کا استعمال مختلف پروگرامز، سیمینار، مشاعرے و ایوارڈ فنکشن کے لیے کیا جائے گا۔

اس تعلق سے گجرات ساہتیہ اکیڈمی کے چیئرمین وشنو پنڈیا نے کہا کہ اردو زبان اس ملک کی پہچان ہے۔ اسے فروغ دینے کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور اسی لیے ہم نے دوسری بار اردو گجراتی لغت بھی شائع کی ہے جسے ہم ڈیجیٹلائز بھی کرنے والے ہیں۔

وشنو پنڈیا نے مزید کہا کہ 'صوفی ازم (تصوف) بھارتی گنگا جمنی تہذیب کا ایک اہم حصہ ہے۔ اسے فروغ دینے کے لیے گجرات اردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے جلد ہی ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

گجرات اردو ساہتیہ اکیڈمی کے رکن حنیف ملک نے کہا کہ 'گجرات اردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے ہونے والے پروگرامز کا پورا فارمیٹ آج تیار کیا گیا۔ اس میں زیادہ تر تجاویز کو ہم نے منظور کر دیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'گجرات میں صوفی ازم کو فروغ دینے کے لیے اس میٹگ میں جو فیصلہ کیا گیا ہے، وہ قابل ستائش ہے۔

گجرات اردو ساہتیہ اکیدمی کے دیگر ایک رکن زین العابدین انصاری نے کہا کہ 'گجرات حکومت چاہتی ہے کہ اردو کا زیادہ سے زیادہ فروغ ہو۔ اسی لیے گجرات اردو ساہتیہ اکیڈمی نے فیصلہ کیا ہے کہ اردو اسکولز کے ٹیچر کے ایک ورکشاپ بھی انعقاد کیا جائےگا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہمیں سولہ لاکھ کا بجٹ ملا ہے لیکن یہ بجٹ کم ہے۔ اس لیے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بجٹ میں مزید اضافہ ہو سکے کیونکہ گجرات اردو ساہتیہ اکیڈمی تیزی سے اردو کی ترویج و اشاعت اور فروغ دینے کا کام کر رہی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details