اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: آئین کی حفاظت کرنے کے لیے لیا گیا حلف - احمد آباد کے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ

گجرات میں یوم جمہوریہ کا جشن بڑے ہی شاندار طریقے سے منایا گیا، احمدآباد کے شاہ پور علاقے میں پانچ ہزار سے زائد اسکولی طلبا کے ساتھ تمام مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے ایک ساتھ رسم پرچم کشائی ادا کی۔

پانچ ہزار سے زائد اسکولی طلبا بھی موجود
پانچ ہزار سے زائد اسکولی طلبا بھی موجود

By

Published : Jan 26, 2020, 5:26 PM IST

Updated : Feb 25, 2020, 4:57 PM IST

یہاں رسم پرچم کشائی کے بعد ملک کے آئین کا پریمبل پڑھ کر ملک کو سب سے بڑی حکومت بنانے، گجرات ترقی پر گامزن رہ کر اول نمبر ریاست بنے اور سب مل جل کر ملک کے آئین کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ قومی ایکتا و بھائی چارہ قائم رکھنے کا حلف لیا گیا۔

پانچ ہزار سے زائد اسکولی طلبا بھی موجود

اس تعلق سے احمد آباد کے رکن اسمبلی غیاث الدین شیخ نے کہا کہ 'آج ملک کا آئین خطرے میں ہے ملک کی جمہوریت کو خطرہ ہے ایسے میں آئین کے پریمبل پر عمل کرتے ہوئے اس ملک کے آئین کی حفاظت، ملک جمہوریت کی حفاظت، ملک کے میں ہم آہنگی بھائی، چارہ قومی اتحاد قائم رکھنے کے لیے آج ہم نے حلف لی ہے'۔

گجرات میں یوم جمہوریہ کا جشن بڑے ہی شاندار طریقے سے منایا گیا

اس موقع پر موجود مفتی اسجد قاسمی نے کہا کہ 'آج ہی کے دن ملک کا دستور بنا تھا اس لیے آج کافی خوشی دن ہے، ہم نے پرچم کشائی کر حلف لیا ہے کہ ہم مرتے دم تک اس ملک کی حفاظت کریں گے اور ملک کے دستور کی حفاظت کریں گے'۔

تمام مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے ایک ساتھ رسم پرچم کشائی ادا کی
Last Updated : Feb 25, 2020, 4:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details