جی ہاں بسوں اور گاڑیوں میں بھر کر عوام کا ہجوم روڈ شو کے مقام پر پہنچ رہا ہے، آج دوپہر کو ہونے والے اس روڈ شو میں خاص طور سے ہر مذاہب کے لوگ شامل ہورہے ہیں اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندرمودی کا استقبال نمستے کہ کر کرکے کرنے والے ہیں۔
ٹرمپ کے استقبال کے لیے عوام سڑکوں پر ایسے میں عوام کافی پر جوش نظر آرہی ہے اور لوگوں میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
روڈ شو کے مقام پر عوام کا آنا شروع لوگوں کا کہنا ہے کہ رہے ہیں ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیراعظم مودی کی جھلک دیکھنے کے لیے وہ کافی دور سے احمدآباد آئے ہیں، بھارت اور امریکہ کی دوستی آج سے اور زیادہ گہری اور کامیاب ہوجائے اس کے لیے ہم یہی دعا کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ کلیانی ساہسک وکاس سنگھ کی جانب سے ٹرمپ کے استقبال کے لیے گجرات کی شناخت کہا جانے والا رقص 'گربا' کیا جا رہا ہے سبھی خواتین نے سر پر پگڑی باندھی ہے اور پٹولا ساڑی پہن کر گجرات کی جھلک دکھا رہی ہیں۔