اردو

urdu

By

Published : Feb 23, 2021, 12:31 PM IST

ETV Bharat / state

گجرات کے 6 بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع

گجرات کی 6 میونسپل کارپوریشن کے انتخابات 21 فروری کو ہوئے تھے آج 6 میونسپل کارپوریشن کی 575 نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہو چکا ہے۔

GUJRAT  MUNCIPLE ECELCTIONS
گجرات کی 6 بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع

آج سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز احمدآباد کے 48 وارڈوں کی 192 سیٹوں، سورت کے 30 وارڈوں کی 120 سیٹ، وڈودرا کے 19 وارڈوں کی 76 سیٹ راجکوٹ کے 18 وارڈوں کی 72 سیٹ، بھاونگر کے 13 وارڈوں کی 64 سیٹوں پر اتوار کو انتخابات ہوئے تھے۔ اور آج ان تمام نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا.

گجرات کی 6 بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع

اس انتخاب میں اصل مقابلہ بی جے پی اور کانگریس کے مابین ہیں اس بار کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی کانگریس کے علاوہ عام آدمی پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا تھا۔ گجرات کے 15 مقامات پر ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے۔

احمدآباد شہر میں واقع ایل. ڈی انجینئرنگ کالج اور گجرات کالج میں ووٹ کی گنتی جاری ہے یہاں سب سے پہلے بیلٹ پیپر کی ووٹوں کی گنتی شروع کی گئی ہے۔ بعد میں ای وی ایم مشین میں قید ووٹوں کی گنتی کی جائے گی ۔ دوپہر تک تمام نشستوں کے نتائج کا اعلان ہونے کی امید ہے ۔اس تعلق سے دریاپور اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کے امیدوار فرحان سید نے جیتنے کی امید جتائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details