احمدآباد میں انڈے اور نان ویج اسٹالز کو مین روڈ سے ہٹانے کے معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت Gujarat HC Hearing in Non-Veg Stall Case ہوئی۔
ہائی کورٹ نے احمدآباد شہر کے مین روڈ سے انڈے اور نان ویج کے ٹھیلوں کو ہٹانے Non-Veg Stall Ban in Gujrat کے معاملے پر میونسپل کارپوریشن Amdavad Municipal Corporation کو ڈانٹ لگاتے ہوئے کہا کہ اب میونسپل کارپوریشن طے کرے گا کہ لوگ کیا کھائیں گے؟ اس سلسلے میں گجرات ہائی کورٹ نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کو فوری نوٹس جاری کیا ہے۔
دراصل احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی طرف سے شہر کی اہم سڑکوں اور مذہبی مقامات Religious Places کے اردگرد سو میٹر کے علاقے میں انڈے اور نان ویج لاریوں کو ہٹانے کے فیصلے کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا تھا۔
احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے اس فیصلے کو جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد گجرات کے وزیراعلی بھوپیندر پٹیل CM Bhupendra Patel اور گجرات بی جے پی کے صدر کو سامنے آ کر اس معاملے میں صفائی دینی پڑی تھی۔ اس معاملے پر وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کہا تھا کہ جس کو جو کھانا ہے وہ کھا سکتا ہے۔