احمدآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی عازمین حج کی جانب سے سفر حج 2023 کے لئے درخواست دینے اور فارم جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گجرات حج کمیٹی میں اب تک 17 ہزار سے زائد عازمین حج کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کئے جانے پر عازمین حج میں خوشی پائی جا رہی ہے۔گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید درخواست دینے اور فارم جعع کرنے کی تاریخ توسیع کئے جانے کے اعلان کا استقبال کیا۔
گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے بتایا کہ حج پالیسی کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سے اس سال سفر حج پر جانے کے لئے فارم بھرنے کی شروعات دیر سے ہوئی ۔لیکن اب سب کچھ ٹھیک ہے۔ اس کے بعد حج فارم بھرنے کی آخری تاریخ 10 مارچ دی گئی تھی جس کے لئے ہم نے حج کمیٹی آف انڈیا کو درخواست کی تھی کہ مدت میں توسیع کی جائے ۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے ہمارے بات سنی اور حج فارم بھرے کی تاریخ کو 20 مارچ تک توسیع کرنے کا اعلان کیا۔ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں. اور اس فیصلے کا استقبال کرتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال 3 ہزار لوگ سفر حج پر گئے تھے اس سال دس سے 12 ہزار کوٹہ ملنے کی امید ہے ۔ اب 17 ہزار حج فارم گجرات حج کمیٹی کو موصول ہو چکی ہیں۔