اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے تعلق سے گجرات حکومت کے تین اہم فیصلے

گجرات میں اب تک کورونا وائرس کے 55 کیسز درج کیے جاچکے ہیں ایسے میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے گجرات حکومت نے تین اہم فیصلے لیے ہیں۔

گجرات کے وزیر اعلی وجئے روپانی
گجرات کے وزیر اعلی وجئے روپانی

By

Published : Mar 28, 2020, 11:25 PM IST

گجرات میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کی وجہ سے ہر شام وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی ایک کور کمیٹی کی میٹنگ کرتے ہیں اس کی اور آج کی اس میٹنگ کے دوران گجرات کے وزیر اعلی وجئے روپانی نے تین بڑے فیصلے لیے ہیں۔

پہلا فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ گجرات میں لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے،لوگوں کی حفاظت اور ضرورت مندوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے دوران اگر کوئی پولیس سکیورٹی اہلکاروں کورونا سے متاثر ہو کر اپنی جان گنوا دیتا ہے تو اس کی فیمیلی کو گجرات حکومت 25 لاکھ کا معاوضہ فراہم کرے گی۔

دوسرا فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ گجرات کے ہر ضلع کے ہیڈکوارٹر میں 100 بیڈ پر اسپتال بطور آئیسولیشن وارڈ تعمیر کیا جائے گا۔

تاہم تیسرے فیصلے کے تعلق سے وزیر اعلی گجرات وجے روپانی نے بتایا کہ ریاست کے تمام اراکین اسمبلی 25 لاکھ کی گرانٹ کورونا وائرس سے متعلق علاج و معالجے، ادویات، وینٹیلیٹر، ڈائلیسس۔ جانچ کے سامان وغیرہ کے لیے گجرات ہیلتھ سوسائٹی کو دیں دی گے ۔

واضح رہے کہ گجرات کی موجودہ صورتحال کا منظم جائزہ لینے کے لیے وزیر اعلی وجئے روپانی اور نائب وزیر اعلی نتن پٹیل کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ تین اہم فیصلے لیے گئے۔

اس اجلاس میں ریاستی وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجا، پرنسپل سکریٹری انیل مقیم سمیت اعلی عہدیدار موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details