اس مہم کے تحت گجرات کانگریس کمیٹی نے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے جس کا نمبر07941050774 ہے، اس نمبر پر عوام مس کال کرسکتے ہیں جس پر انھیں کال کی جائے گی اور انکے مسائل کو سنا جائے گا۔
ٹریفک جرمانوں کے خلاف کانگریس کی مہم - gujrat congress started miss call campaign
گجرات کانگریس کمیٹی نے ٹریفک جرمانوں سے عوام کو ہورہی مشکلات کو حل کرنے کا اعلان کیا ہے، نئے ٹریفک قانون میں حکومت گجرات کی جانب سے ترمیم کے باوجود جرمانے زیادہ بتاتے ہوئے اس کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے۔
کانگریس کے مطابق پولیس عوام پر بھاری جرمانے عائد کررہی ہے جس کی وجہ سے انھیں پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
گجرات کانگریس کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر منیش دوشی کا کہنا ہیکہ ہے کہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے بی جے پی حکومت لوگوں کے پاس سے لاکھوں روپے کا جرمانہ ٹریفک کے نام پر وصول کررہی ہے اور یہ ان جرمانوں سے ریاست کی عوام پریشان ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹریفک کے قوانین پر عمل کرنا سب چاہتے ہیں لیکن حکومت نے عوام کومصیبت میں ڈال دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گجرات کانگریس کمیٹی نے ایک ہفتے کے لیے یہ مس کال نمبر جاری کیا ہے اور اب تک دیڑھ لاکھ لوگوں نے اس نمبر پر مس کال کیا ہے۔
اس سلسلے میں منیش دوشی نے کہا کہ کانگریس کمیٹی عوام کو انصاف دلانے کے لئے میدان میں اتری ہے اور اس مس کال مہم کے ذریعے جلد ہی بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
TAGGED:
گجرات کانگریس کمیٹی