اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات اسمبلی کا خصوصی اجلاس، سی اے اے پر بل لانے کا امکان

گجرات قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس کا آغاز دس جنوری سے ہونے والا ہے کیونکہ ریاستی حکومت یہاں سی اے اےاور این آر سی کو لے کر ایک بل منظور کرنے کا دعوی کر رہی ہے۔

گجرات اسمبلی کا خصوصی اجلاس
گجرات اسمبلی کا خصوصی اجلاس

By

Published : Jan 9, 2020, 9:36 PM IST

گجرات میں برسراقتدار بی جے پ حکومت اسمبلی اجلاس میں سی اے اے اور این آر سی کے تعلق سے ایک بل منظور کرنے کا دعوی کر رہی ہے۔

تو وہیں کانگریس این ایس یو آئی اور اے بی وی پی کے مابین پر تشدد مظاہروں کے دوران پولیس کاروائی، گجرات میں بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، کاشتکاروں کو ٹڈیوں کی وجہ سے ہونے والی پریشانی، خواتین کی حفاظت اور فصلوں کیے انشورنس جیسے معاملات پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرے گی جس کے لیے کانگریس نے باقاعدہ ایک حکمت عملی بھی تیار کی ہے۔


کانگریس، گجرات کی موجودہ صورتحال پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش اس اسمبلی سیشن میں کرنے والی ہے اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ قانون ساز اسمبلی کا ایک روزہ اجلاس کافی ہنگامہ خیز ہوگا اس کے ساتھ ہی گجرات کانگریس کمیٹی کے ایک وفد نے سی اے اے کو لیکر کر گجرات کے گورنر سے ملاقات کی تھی اور اس تعلق سے ایک میمورنڈم بھی دیا گیا تھا۔

گجرات اسمبلی کا خصوصی اجلاس

واضح رہے کہ آزاد امیدوار جگنیش میوانی، کسانوں، خواتین مزدور، قبائیلوں، ماہی گیروں، خانہ بدوشوں اور خود مختار قبائلی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ دس جنوری کو احمدآباد میں 12 مقامات پر شہری ترمیمی قانون کی کاپیاں جلاکر اپنا احتجاج درج کریں گے۔

ایسے میں اب دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ روز دس جنوری کا اسمبلی اجلاس کیسا رہتا ہے اور اسی دوران لوگوں کا غم و غصہ کس حد تک دکھائی دیتا ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details