گجرات کے شہر وڈودرا میں ایک ایسی شادی ہونے جا رہی ہے، جس کے بارے میں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ منڈپ سجے گا، ڈھول بھی بجیں گے، دلہن شادی کے لیے تیار ہو گی، لیکن دولہا نہیں بنے گا۔ گیارہ جون کو وڈودرا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ شما بندو خود سے شادی کریں گی۔ Gujarat Woman to Marry Herself
اطلاعات کے مطابق وڈودرا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ شما بندو نے خود سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتنی کم عمر میں خود سے شادی کرنے والی کشما بندو ملک اور گجرات کی پہلی خاتون بن جائیں گی۔ شما کا تعلق بہار سے ہے اور وہ گزشتہ چار سالوں سے وڈودرا میں رہ رہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ عام لڑکیوں کی طرح وہ بھی دلہن بننا چاہتی ہے لیکن انہیں دولہا نہیں چاہئے، اس لئے انہوں نے خود سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Gujarat Woman to Marry Herself in Sologamy