اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہا طوفان کا خطرہ ٹلا: گجرات محکمہ موسمیات کا بیان

مہا طوفان کے چلے جانے کے باوجود محکمہ موسمیات نے سوراشٹر اور جنوبی گجرات میں معمولی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

مہا طوفان کا خطرہ ٹلا

By

Published : Nov 9, 2019, 1:25 PM IST


بھارت کی ریاست گجرات کی دارلحکومت احمد آباد میں قائم محکمہ موسمیات نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں مہا طوفان کا خطرہ پوری طرح ٹل گیا ہے جس کے بعد گجرات کی انتظامیہ نے راحت کی سانس لی۔

تاہم مہا طوفان کے چلے جانے کے باوجود محکمہ موسمیات نے سوراشٹر اور جنوبی گجرات میں معمولی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈرئیکٹر نے کہا ہے کہ 15 نومبر سے سردیوں کا آغاز ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات میں آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا جنوبی گجرات اور سوراشٹرہ کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ گجرات کے بیشتر علاقوں میں رم جھم بارش ہو سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details