اردو

urdu

ETV Bharat / state

Waqf Property Protection: گجرات، وقف املاک بچاؤ مہم و نظام اوقاف کی انوکھی پہل - سابق سینٹرل وقف کونسل کے رکن اقبال شیخ

وقف املاک پر بیداری لانے کے لیے گجرات ہائی کورٹ کے وکیل اور سابق سینٹرل وقف کونسل کے رکن اقبال شیخ وقف املاک بچاؤ مہم Waqf Property Protection Campaign کے تحت اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سابق سینٹرل وقف کونسل کے رکن اقبال شیخ
سابق سینٹرل وقف کونسل کے رکن اقبال شیخ

By

Published : Feb 24, 2022, 6:55 PM IST

گجرات میں 12 ہزار سے زائد وقف املاک موجود ہیں لیکن اس کا صحیح استعمال نہیں کیا جا رہا اور کئی املاک پر غیر قانونی قبضے ہیں۔ جن کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے۔ Gujarat Waqf board

سابق سینٹرل وقف کونسل کے رکن اقبال شیخ

ایسے میں وقف املاک پر بیداری لانے کے لیے گجرات ہائی کورٹ کے وکیل اور سابق سینٹرل وقف کونسل کے رکن اقبال شیخ نے وقف املاک بچاؤ مہم کے تحت اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس تعلق سے وکیل اقبال شیخ نے بتایا کہ وہ سال 2010 سے 2014 تک سینٹرل وقف کونسل کے ممبر تھے۔ اس دوران 2013 میں وقف کا نیا ترمیمی ایکٹ 2013 آیا تھا جس کے تحت 2013 سے وقف کی کوئی بھی جائیداد ٹرانفسر، گفٹ یا فروخت نہیں کی جاے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 'وقف ایکٹ ترمیم ہونے کے بعد ہم لوگوں نے سال 2014 سے نظام اوقاف نامی پروگرامس کی شروعات کی اور نظام اوقاف کے بڑے بڑے سیمینار و پروگرام گجرات کے مختلف اضلاع میں منعقد کرکے وقف املاک پر بیداری لانے کا کام کیا۔

اقبال شیخ نے بتایا کہ 'یہ کام ہر سال جاری تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے دو سال تک یہ پروگرام نہیں ہوئے لیکن اب کورونا سے کچھ راحت ملنے پر ہم نظام اوقاف کے مختلف پروگرامز اور سیمینار کر رہے ہیں جس کا کافی اچھا رسپانس مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وقف ترمیمی ایکٹ 2013 آنے کے بعد بھی گجرات وقف بورڈ نے 26 جائیداد فروخت کی تھی جس کے خلاف ہم نے وقف املاک بچاؤ مہم شروع کی اور اس تعلق سے گجرات ہائی کورٹ میں پی آئی ایل بھی داخل کی تھی اور ہائی کورٹ نے ان تمام 26 جائیداد پر اسٹے لگا دیا ہے لیکن یہ کیس ہائی کورٹ میں فی الحال پینڈنگ ہے۔

اقبال شیخ نے مزید بتایا کہ 'گجرات وقف بورڈ کی میعاد مکمل ہونے کے باوجود نیا وقف بورڈ نہیں بنایا جا رہا تھا اس تعلق سے بھی ہم نے گجرات ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی تھی اس کے بعد نیا وقف بورڈ بھی بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ کمیونٹی کی ترقی وقف کے ذریعے سے ہو اس لیے ہم وقف کے تعلق سے بیداری لانے کا کام کر رہے ہیں اور لوگوں میں کافی بیداری پیدا بھی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details