جماعت اسلامی ہند کی شاخ اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) کی جانب سے گجرات میں اڑان چلڈرن فیسٹیول 2021 کا انعقاد عمل میں لایا جائےگا۔
اس ضمن میں ایس آئی او گجرات کے جنرل سیکریٹری منور حسین نے کہا کہ ایس آئی او کی جانب سے اڑان چلڈرن فیسٹیول 2021 کا آغاز ہونےوالا ہے۔ اس کا رجسٹریشن 15 اگست سے 22 اگست 2021 تک ہو گا۔ 2017 سے ایس آئی او گجرات ہر سال اڑان چلڈرن فیسٹیول کا اہتمام کرتی آرہی ہے۔
اس میں ہر سال پورے گجرات کے 100 سے زیادہ اسکولز کے طلبا حصہ لیتے ہیں۔ منور حسین نے کہا کہ اس فیسٹیول کے ذریعے 'ہم طلبا کی صلاحیت اور اسکلز کو فروغ دینے کا کام کرتے ہیں۔'