اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات سروس سلیکشن بورڈ کا مقابلہ جاتی امتحان آج - گجرات سروس سلیکشن بورڈ امتحان

گجرات سبورڈینیٹ سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے (جی ایس ایس ایس بی) نان سیکریٹری کلرک اور آفس اسسٹنٹ کا امتحان 17 نومبر کو ہوگا۔پہلے یہ امتحان 20 اکتوبر 2019 کو ہونے والا تھا، جسے بڑھا کر 17 نومبر 2019 کردیا گیا۔

گجرات سروس سلیکشن بورڈ کا مقابلاتی امتحان آج

By

Published : Nov 17, 2019, 8:28 AM IST

واضح رہے کہ یہ امتحان آج دوپہر 12 سے دوپہر 2 بجے تک جاری ہے۔ اس امتحان کے لیے امیدواروں کو صبح 11 بجے تک امتحان گاہ تک پہنچنا ہوگا۔

اس کے علاوہ نان سیکریٹری کلرک اور آفس اسسٹنٹ کے عہدے کے لیے بھی امتحانات ہوں گے۔ اس امتحان کے لیے کل 10 لاکھ 45 ہزار 442 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

کلاس 3 کی 3901 آسامیوں کے لیے براہ راست بھرتی کی جائے گی جس میں کل 3173 مراکز میں تحریری امتحان لینے کے لیے انتظامات کئے گئے ہیں۔

گجرات سروس سلیکشن بورڈ کا مقابلہ جاتی امتحان آج


غور طلب ہے کہ امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان اور انٹرویو راؤنڈ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ان عہدوں کے لیے درخواست دہندگان کے لئے لازم تھا کہ وہ کسی تسلیم شدہ انسٹی ٹیوٹ سے 12 ویں پاس کریں اور انہیں کمپیوٹر کا بھی علم ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details