اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا کی خطرناک صورت حال

گجرات میں کورونا وائرس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے گجرات کے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 725 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔مسلسل دوسرے دن گجرات میں کورونا معاملوں کی تعداد 700 سے زائد درج کی گئی ہے جو ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے

گجرات میں کورونا کی خطرناک صورت حال
گجرات میں کورونا کی خطرناک صورت حال

By

Published : Jul 6, 2020, 7:49 PM IST

محکمہ صحت کے جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 725 معاملے درج ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس کی وجہ سے 18 افراد کی موت ہوئی ہے جس کی وجہ سے گجرات میں اب تک کل تعداد 36123 ہوگئی ہے جبکہ اس وائرس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 1946 ہوگئی ہے

گجرات میں کورونا کی خطرناک صورت حال
وہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 446 لوگ کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جا چکے ہیں گجرات میں کورونا کی وجہ سے اس دوران 18 افراد کی موت ہوئی ہے... تو احمدآباد کی بجاے سورت میں سب سے زیادہ معاملے درج ہوے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سورت میں کورونا کے 218 معاملے درج ہوے ہیں تو احمدآباد میں 162 کیسز درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details