گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست گجرات میں کورونا کے 975 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 176608 ہوگئی ہے۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 3740 ہوگئی ہے۔ وہیں اس وبا سے 1022 افراد شفایاب ہوئے ہیں، جس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 1560470 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 12398 معاملے ایکٹیو ہے، ان میں سے 64 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 12334 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا کے 975 نئے کیسز گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 6262122 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 159 احمدآباد میں 158 وڈودرا میں 72 گاندھی نگر میں 21 بھاونگر میں 14 بناس کانٹھا میں 30 راج کوٹ میں 52 سریندر نگر میں 18 پاٹن میں 25 امریلی میں 12 جام نگر میں 16 اور مہسانہ میں 32 ،کچھ میں 13 معاملے درج ہوئے ہیں۔