اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے 1026 نئے معاملوں کی تصدیق

گجرات میں اب تک کل 234289 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 217935 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1252 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 1026 نئے معاملوں کی تصدیق
گجرات میں کورونا وائرس کے 1026 نئے معاملوں کی تصدیق

By

Published : Dec 20, 2020, 11:12 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے اور اسی کے ساتھ ہی کوروناوائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1026 نیے معاملے سامنے آئے ہیں۔

اعداد و شمار
گجرات میں اب تک کل 234289 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 217935 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1252 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 12127 معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 63 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 122064 افراد کی حالت مستحکم ہے۔گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 8999087 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 211، سورت میں 136، وڈودرا میں 102، گاندھی نگر میں 24، بھاونگر میں 14، بناس کانٹھا میں 17، راجکوٹ میں 90، سریندر نگر میں 10، پاٹن میں 7، امریلی میں 9، جام نگر میں 13، مہسانہ میں 32 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details