احتجاجی مظاہرے میں شامل خواتین نے ضلع کلکٹر کو میمیورنڈم پیش کیا، وہیں مظاہرے میں شامل گجرات ہائی کورٹ کی وکیل رتنا وہرا نے کہا 'مرارجی چوک پر کئی دنوں سے خواتین دن رات دھرنے پر بیٹھ کر سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کو واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ ایسے میں سی اے اے کس طرح سے ہمارے آئین کے مخالف ہے، اس سے کیا کچھ نقصان پہنچ رہا ہے اور لوگوں کے کیا مطالبات ہیں اسی سلسلے میں ایک میمورنڈم احمدآباد کلکٹر کو سونپا ہے'۔
انہوں نے کہا 'سی اے اے کالا قانون ہے اور اس سے کسی ایک مذہب کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور اس کے سبب لوگوں کی شہریت پر اثر پڑ سکتا ہے اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد اس قانون کو واپس لیا جائے'۔
یہ بھی پڑھیے
کانپور میں سی اے اے مخالف مظاہرے میں شدت
دہلی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع