اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان کی شدید مذمت - ملک بھر میں ہنگامہ برپا

ملک میں گوڈسے کے نام پر سیاست بڑھتی جاری ہے کیونکہ حال ہی میں ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے پارلیمنٹ اجلاس کے دوران گاندھی جی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو محب وطن کہا تھا۔ جس کی پورے ملک میں شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

گجرات: پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف احتجاج
گجرات: پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف احتجاج

By

Published : Nov 30, 2019, 11:47 PM IST

رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے ذریعے ناتھورام گوڈسے کو محب وطن کہنے پر ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہوگیا جس کی وجہ سے پرگیہ سنگھ کو معافی مانگنی پڑی۔

اس معاملے پر ویلفیئر پارٹی آف آنڈیا (گجرات) کے صدر اکرام بیگ مرزا نے مطالبہ کیا کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ایوان اور بی جے پی پارٹی سے برطرف کیا جائے۔

گجرات: پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ گوڈسے کو محب وطن کہنا ناقابل معافی ہے ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

اس معاملے کو لیکر بی جے پی کا کلچر سامنے آرہا ہے کیونکہ یہ لوگ ویر ساورکر کو بھارت رتن دینے کی بات کر رہے تو گوڈسے کو محب وطن بتا رہے ہیں جو گاندھی جی کا قاتل ہے اور آزاد بھارت کا پہلا دہشت گرد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details