احمد آباد:گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد کے رانیپ علاقے میں بنائے گئے پولنگ بوتھ میں حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹروں نے پی ایم مودی کو پولنگ بوتھ پر دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ بوتھ سے باہر آتے ہی پی ایم مودی نے سیاہی کا نشان بھی دکھایا۔ PM Modi casts vote in Ahmedabad
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق پی ایم مودی اپنا قافلہ چھوڑ کر پیدل پولنگ بوتھ پہنچے۔ یہاں انہوں نے ایک عام آدمی کی طرح لائن میں کھڑے ہو کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ پی ایم مودی نے اس سے قبل سنہ 2017 اور 2019 میں اسی اسکول میں اپنا ووٹ ڈالے ہیں۔ اس سے قبل پی ایم مودی نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ انہوں نے صبح ٹویٹ کیا "میں گجرات انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالنے والے تمام لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین ووٹرز سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتا ہوں۔"