اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat Polls 2022: اللہ سومناتھ میں ہے اور مہادیو اجمیر میں، کانگریس رہنما اندرنیل راجیہ گرو کا بیان - گجرات خبر

کانگریس کے سابق ایم ایل اے اور گجرات انتخابات 2022 کے لیے پارٹی امیدوار اندرنیل راجیہ گرو نے ہفتہ کو جنگلیشور حلقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ میری نظر میں مہادیو اور اللہ ایک ہی ہیں۔ اللہ سومناتھ میں بھی رہتا ہے جب کہ مہادیو اجمیر میں بھی ہیں۔' یہ کہتے ہوئے اندرنیل راجیہ گرو نے میٹنگ کے دوران اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔ Congress candidate courts controversy with comments on Ajmer and Somnath

اندرنیل راجیہ گرو
اندرنیل راجیہ گرو

By

Published : Nov 28, 2022, 12:07 PM IST

جنگلیشور:ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ کے راجکوٹ ایسٹ اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کے سابق رکن اسمبلی اور پارٹی کے موجودہ امیدوار اندرنیل راجیہ گرو کا ایک بیان سرخیوں میں ہے۔ مذکورہ علاقے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’میرے مطابق اللہ سومناتھ میں بیٹھا ہے اور مہادیو اجمیر میں بیٹھے ہیں۔’’ ہفتہ کے روز انہوں نے یہ بیان دیا تھا، جس کے بعد سے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ Congress candidate courts controversy with comments on Ajmer and Somnath

اندرنیل راجیہ گرو

گجرات میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہونے میں چند ایام باقی ہیں۔ دریں اثنا راجکوٹ اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے سابق ایم ایل اے اور موجودہ امیدوار اندرنیل راجیہ گرو نے ہفتہ کو جنگلیشور علاقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ 'میری نظر میں مہادیو اور اللہ ایک ہی ہیں۔ اللہ سومناتھ میں بھی رہتا ہے جب کہ مہادیو اجمیر میں بھی ہیں’’۔ یہ کہتے ہوئے اندرنیل راجیہ گرو نے میٹنگ کے دوران اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔ راجکوٹ کے جنگلیشور علاقے میں مسلمانوں کی بڑی تعداد ہے۔ اسی لیے اندرانیل راجیہ گرو نے ایسا بیان دیا۔ اس معاملہ پر بی جے پی کے علاقائی نائب صدر ڈاکٹر بھرت بودھرا نے کہا کہ اندرانیل کا کام ایک موقع پرست راہب جیسا ہے جس کا اپنا کوئی نظریہ نہیں ہے۔ Gujarat Polls 2022

مزید پڑھیں:Gujarat Election 2022 ایم آئی ایم کاؤنسلر سہانہ منصوری پارٹی رکنیت سے مستعفی

ABOUT THE AUTHOR

...view details