اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj Pilgrims in Gujarat گجرات کے عازمین کا حج کرایہ کم کرنے کا مطالبہ - Gujarat Pilgrims Demand to Reduce Haj Fare

گجرات کے عازمین نے گجرات حج کمیٹی کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے حج کا کرایہ کم کرنے اور گو فرسٹ کے بجائے دوسری فلائٹ کا بندوبست کرنے مطالبہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 11, 2023, 8:33 AM IST

گجرات کے عازمین کا حج کرایہ کم کرنے کا مطالبہ

احمدآباد: گجرات سے سفر حج پر روانہ ہونے والے عازمین حج کرایہ زیادہ ہونے سے کافی پریشان ہیں۔ اسی کو لے کر عازمین گجرات حج ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے حج کرایہ کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے عازمین حج نے بتایا کہ احمدآباد، ناگپور، اندور، بھوپال، سری نگر، رانچی، گوہاٹی، وجئے واڑہ، اورنگ آباد اور گیا کے ہوائی اڈوں سے حاجیوں کو لانے اور لے جانے کے لیے گو فرسٹ ایئر لائنز کو ایک ٹھیکہ دیا گیا ہے جس کا دیوالیا نکل چکا ہے۔ اب بتائیں دیوالیہ ایئر لائنز حاجیوں کو کیسے سفر حج لے جائے گی؟

انہوں نے مزید بتایا کہ بنگلور سے جدہ کا فاصلہ 4173 کلومیٹر ہے303921rs (احمد آباد سے 743 کلومیٹر سے زیادہ)حیدرآباد سے جدہ کا فاصلہ 4132 کلومیٹر ہے 305173rs (احمد آباد سے 702 کلومیٹر زیادہ) ہے ممبئی سے جدہ کا فاصلہ 3515 کلومیٹر ہے جب کہ احمد آباد سے جدہ کا فاصلہ 3430 کلومیٹر ہے، پھر بھی گجرات کے عازمین سے 372824 روپے اور ممبئی کے عازمین سے 304843 روپے لیے جا رہے ہیں اور گجرات کے عازمین سے 67981 روپے زیادہ وصول کیے جا رہے ہیں جو گجرات کے لوگوں کے ساتھ سراسر نا انصافی کی جا رہی ہے جسے ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سعودی ائیر لائنس کو ہمارا سفر حج پر لانے لے جانے کا کونٹریکٹ دیا جائے اور ممبئی کے عازمین جتنی رقم لی جارہی ہے ہم سے بھی اتنی ہی لی جائے ورنہ ہم آواز اٹھائیں گے اور احمدآباد کے کلکٹر کو میمورنڈم دیں گے اور اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو ہم بہت جلد احتجاجی دھرنا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Haj Pilgrims in Gujarat گجرات میں عازمین حج سے اضافی رقم کی وصولی پر تنازع

ABOUT THE AUTHOR

...view details