اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم آئی ایم گجرات کے صدد صابر کابلی والا نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل اسدالدین اویسی احمدآباد آنے والے ہیں۔ اور وہ انتخابی ریلیاں بھی کریں گے۔ تاہم وہ بی ٹی پی کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے ایم آئی ایم انتخابات لڑے گی ۔اس کے ساتھ ہی ایم آی ایم گجرات کے سیاست میں تیسرے محاذ کے طور سامنے آئیگی ۔
صابر کابلی والا نے مزید کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت نے مسلم، دلت، قبائلی، غریب اور پسماندہ زندہ لوگوں کی ترقی کو سنجیدگی سے نظر انداز کیا ہے ۔جس کی وجہ سے یہ لوگ اب بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں
اے آئی ایم آئی ایم کی آمد کا باضابطہ اعلان دوسری طرف کانگریس پارٹی کے اپوزیشن میں ہونے باوجود وہ معاشرے کے کمزور طبقات کی ترقی میں ناکام رہی۔ اس کے علاوہ کانگریس اپوزیشن میں بھی عوام کے مسائل اٹھانے میں ناکام رہی ہے -موجودہ صورتحال کے پیش نظر گجرات کے عوام کو مضبوط قیادت اور اختیارات کی ضرورت ہے- جو اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین انہیں فراہم کرے گی
ایم آی ایم گجرات کے جنرل سکریٹری حمیدبھٹی نے اس موقع پر کہا کہ ایم آی ایم پارٹی کے رکن اسمبلی چھوٹو وساوا کے ساتھ سیٹ شیرنگ کی بنیاد پر بھروچ اور احمدآباد کی کم از کم پندرہ سیٹوں پر بلدیاتی انتخابات لڑے گی
انہوں نے کہا وہ بی جے پی خلاف محاذ کھولیں گے. پارٹی کا رجسٹریشن آچکا ہے ۔اور پارٹی کا نشان پتنگ ہے۔ جو گجرات الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہو چکی ہے ہم تمام مذاہب کے لوگ لوگوں کو ساتھ لے کر الیکشن لڑیں گے اور گجرات کی سیاست میں میں نیا انقلاب لائیں گے.