اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں ضمنی انتخابات کے اعلان پر سوال

گجرات اسمبلی کے آٹھ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے اور 3 نومبر کو انتخابات ہونے ہیں۔ لیکن کورونا وائرس کے قہر کے دوران گجرات انتخابات منعقد کئے جانے پر مسائل کھڑے ہو سکتے ہیں، ایسے میں گجرات ڈیموکریٹک مائناریٹی فورم نے اسمبلی کے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان پر سوال اٹھائے ہیں۔

ڈیموکریٹک مائنوریٹی فورم کے کنوینر دانش قریشی
ڈیموکریٹک مائنوریٹی فورم کے کنوینر دانش قریشی

By

Published : Sep 30, 2020, 12:43 PM IST

گجرات ضمنی انتخابات کے تعلق سے ڈیموکریٹک مائنوریٹی فورم کے کنوینر دانش قریشی نے کہا کہ ایک طرف کورونا وائرس جیسے وبائی مرض سے پورا ملک پریشان ہے، اس وبا میں لوگوں کے حالات خستہ ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے قہر کے باوجود انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے، ایسے میں مجھے لگتا ہے کہ ایسی جلد بازی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ۔جب تک حالات معمول پر نہیں آتے تب تک انتخابات کرانے کی ضرورت نہیں تھی۔

ڈیموکریٹک مائنوریٹی فورم کے کنوینر دانش قریشی


انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف آپ سوشل ڈیسٹنسنگ کی بات کرتے ہیں، وہیں دوسری جانب آپ انتخابات کروا رہے ہیں۔ ایسے می‍ں الیکشن کرانے سے ووٹروں کی تعداد کم ہونے کا امکان ہے۔ ایک تندرست جمہوریت کے لیے ووٹنگ کی شرح زیادہ سے زیادہ ہونا ضروری ہے لیکن اس سال کورونا کا اثر ان انتخابات پر صاف نظر آئے گا اور جس کا اثر نتائج پر بھی پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف انڈیا نے گجرات میں 8 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں کل 56 اسمبلی نششتوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے، جس میں گجرات اسمبلی کی 8 نشستوں پر تین نومبر کو ضمنی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے اور 10 نومبر کو اس کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گجرات اسمبلی کی 8 اسمبلی نشستوں کے لیے تمام امیدوار 9 سے 16 اکتوبر تک اپنے پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں اور 19 اکتوبر کو فارم واپس لینے کی آخری تاریخ طے کی گئی ہے، انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی گجرات میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details