گجرات کے ضلع بناس کنٹھا کے ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو اپنی بیوی کا قتل اور اسے سڑک حادثے میں ہلاک کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بیوی کی سڑک حادثے میں موت سے 60 لاکھ روپے کے انشورنس کا دعوی کرنا چاہتا تھا۔
ایک افسر نے بتایا کہ بھلیڈی پولیس اسٹیشن نے گذشتہ برس 26 دسمبر کو ایک خاتون کی حادثاتی موت کا مقدمہ درج کیا تھا، جس کی شناخت دکشھ بین ٹانک کے نام سے ہوئی تھی۔ جو ایک گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس خاتون کے اہلخانہ کو کچھ شکوک و شبہات تھے، تاہم ہم نے گہری تحقیقات شروع کی اور نگرانی اور کال ڈیٹا کے ذریعہ پتا چلا کہ خاتون کا قتل کیا گیا تھا۔
خاتون کے شوہر للت ٹانک نے کریٹ مالی کو 2 لاکھ روپے دیئے تھے، تاکہ وہ اس کی بیوی کا قتل کردے اور وہ اس قتل کو حادثاتی موت دیکھا کر 60 لاکھ روپے کے بیمہ کا دعوی کرسکے۔
گذشتہ 26 دسمبر کی صبح للت اپنی اہلیہ کو ایک مندر لے جانے کے دوران ایک ملزم ڈرائیور کو اپنی جگہ شیئر کردی۔ للت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ چلتے ہوئے اپنی اہلیہ سے کافی فاصلہ برقرار رکھے گا۔دونوں جب مندر کے لیے نکلے تو ایک تیز رفتار گاڑی نے دکشھ بین ٹانک زور دار ٹکر ماردی، جس سے دکشھ بین ٹانک موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔
افسر نے بتایا کہ للت کو جمعہ کے روز گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔