گجرات میں کورونا وائرس نے خوفناک صورت اختیار کر لی ہے، ہر روز کورونا کےریکارڈ توڑ نئے معاملے درج کیے جا رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے رات 8 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذالعمل کردیا گیا ہے۔ ایسے میں رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی عشاء کی نماز سے تراویح ادا کرنی ہے تو اس دوران تراویح کیسے ادا کریں، اس پر آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ کے چیئرمین مفتی غلام سید اشرفی نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب احمدآباد کے آئمہ اکرام نے فیصلہ لیا ہے کہ ہر مسجد میں سورۃ تراویح ادا کی جائے گی۔
'کورونا وائرس کے دوران تراویح کی نماز گھر میں ادا کریں' - کورونا وائرس قہر کے دوران تراویح کی نماز گھر میں ادا کریں
ماہ رمضان کا چاند نظر آتے ہی عشاء کی نماز سے تراویح پڑھنے کی شروعات کی جاتی ہے۔ لیکن اس برس بھی کورونا وائرس کے سبب نماز تراویح ادا کرنے میں لوگوں میں تذبذب نظر آرہی ہے۔
'کورونا وائرس قہر کے دوران تراویح کی نماز گھر میں ادا کریں'
مساجد میں بھیڑ جمع نہ ہو، اس کے لیے سماجی دوری کے ساتھ تراویح ادا کی جائے گی۔ اس ساتھ ہی مساجد میں ہدایت دی گئی ہے کہ قرآن شریف کی تراویح ادا نہ کی جائے کیونکہ ایسے میں بڑی تعداد میں نمازیوں کا مساجد آنے کا اندیشہ ہے۔