اس پر سماعت کرتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ کے جسٹس جے بی پردیومالا نے احمدآباد پولس کمشنر کے جاری کردہ اعلامیہ پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایاہے۔
دراصل عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی پر پابندی عائد کرنے کے لیے گجرات ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔
اس میں کہا گیا تھا کہ ہر سال مسلمان برادری عید الضحیٰ کا تہوار مناتے ہیں اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے حالات مختلف ہیں ہے۔
بقرعید کے دوران بکرے اور بھینس دمبے کو باہر گھما یا جاتا ہے اور عید الاضحی کے دن ان جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے۔
اس کے بعد اس قربانی کے گوشت کو لوگوں میں تقسیم بھی کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں۔
جس کی وجہ سے موجودہ حالات میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھنے کا مزید امکان ہے۔
اگر دوران تہواروں میں معاشرتی فاصلے پر عمل نہیں کیا گیا تو کورونا کی وبا اور بھی زیادہ پھیل سکتی ہیں۔
اس میں مطالبہ کیا گیا قربانی کے لیے مختلف مقامات پر جانوروں کی خرید و فروخت اور لانے لے جانے پر روک لگائی جائے۔