احمدآباد:ریاست گجرات کے احمدآباد میں واقع ہائی کورٹ نے سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر خود سپردگی کا حکم دیا ہے۔ تیستا پر 2002 کے بعد گودھرا فسادات سے متعلق معاملات میں ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور گواہوں کو ٹریننگ دینے کا الزام ہے۔
جسٹس نرجل دیسائی نے تیستا سیتلواڑ سے کی ضمانت کے درخواست پر فیصلہ سنانے کے بعد سینیئر ایڈوکیٹ مہر ٹھاکر نے عدالت سے 30 دنوں کے لیے فیصلے پر عمل درامد روکنے کی درخواست کی لیکن جسٹس دیسائی نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ تیستا سیتلواڑ پر 2002 کے فسادات کیس میں جعلی دستاویزات اور حلف ناموں کی بنیاد پر گجرات کو پر گجرات کو بدنام کرنے کا بھی الزام ہے ہائی کورٹ نے تیستا کے وکیل کی جانب سے سپرم کورٹ کی اپیل نہ ہوں تب تک اس فیصلے پر روک لگانے کے مطالبے کو بھی مسترد کر دیا ہے۔