اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے انچارج کی عبوری ضمانت خارج - مکرم شیخ کی عبوری ضمانت خارج

سرکاری زمین پر مکان تعمیر کر 120 غریب لوگوں کو فروخت کرنے والے بلڈر اور وٹوہ ودھان سبھا کے بی جے پی کے انچارج مکرم شیخ کی عبوری ضمانت کی درخواست کو گجرات ہائی کورٹ کے جسٹس اے وائے کاغذے نے آج خارج کردیا۔

مکرم شیخ عبوری ضمانت خارج

By

Published : Sep 21, 2019, 9:02 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 10:16 AM IST

مکرم شیخ عبوری ضمانت خارج، دیکھیں ویڈیو

دراصل احمدآباد کے وٹوہ علاقے میں موجود نبی نگر میں ایک بلڈر نے غیر قانونی زمین پر مکانات تعمیر کر غریب مسلم لوگوں کوبیچ دیا، جہاں غریب پسماندہ لوگ گذشتہ 10 سے 12 برس سے گذر بسر کررہےتھے، لہذا گذشتہ 25 جولائی کو یہاں موجود 120مکانات پر احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے بلڈوزر چلا دیا، تب سے آج تک یہاں کے متاثرین بنا چھت کے در در بھٹکنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
گجرات ہائی کورٹ کے وکیل شمشاد خان پٹھان نے اس سلسلے میں کہا کہ بلڈر نے 120لوگوں کو یہ کہ کر مکان فروخت کیا تھا کہ یہاں کی جگہ قانونی ہوجائےگی اور یہاں پر بلڈوزر نہیں چلے گا۔ لیکن غریبوں کے مکانات کو منہدم کردیا گیا۔
اس معاملے کو لے کر الپ سنکھیک ادھیکار منچ اور گجرات ہائی کورٹ کے وکیل شمشاد خان پٹھان، امتیاز خان پٹھان اور وسیم عباسی نے متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے قانونی مدد کی۔ جس کے سبب پہلے تو احمدآباد سیشن کورٹ اور آخر کار گجرات ہائی کورٹ نے بھی ملزمین کی عبوری ضمانت کی عرض داشت کو خارج کردیا اور سرکاری وکیل نے بھی اس معاملے کی بھرپور مذمت کی ہے۔
گجرات ہائی کورٹ کے وکیل شمشاد خان پٹھان کا مزید کہنا ہے کہ اس معاملے کا اہم ملزم وٹوہ علاقے سے بی جے پی کا انچارج مکرم شیخ ہے، اس لئے اب تک پولیس نے اسے گرفتار تک نہیں کیا ہے۔ دو ماہ قبل پولیس میں اس معاملےکی شکایت درج کی گئی ہے، لیکن اب تک کسی بھی ملزم کو حراست میں نہیں لیا گیا۔
مکرم شیخ کے علاوہ ممتاز بانو، سنجے تیواری، اور راجو سوفہ والا نے مل کر غریب عوام کے ساتھ فریب کیا، یہ سبھی اس معاملے کےملزمین قرار دئے گئے ہیں۔ایسے میں دیکھنا یہ ہے کہ اب پولس ان ملزمین کو کب حراست میں لیتی ہے اور متاثرین کو انصاف کب ملے گا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 10:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details