احمدآباد:ریاست کے گجرات کی ہائی کورٹ نے پولیس بربریت کے ایک معاملے پر سماعت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پرقانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زور دیا۔
دراصل سال 2022 اور 2023 میں سال گجرات میں پولیس بربریت کے دو سنگین واقعات پیش آئے۔ اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا اور کچھ کے خلاف الزامات طے کر کے انہیں جیل بھیج دیا۔ کھیڑا کے ماتر کے گاؤں میں رام نومی کے دن جلوس پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں کچھ مسلمانوں کو سرعام پٹائی کرنے کا بھی ایک معاملہ تھا۔