احمدآباد: گجرات میں بارش کی وجہ سے لوگوں کی حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے اس دوران گجرات بھر میں خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے حادثات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کو کہا کہ سڑکیں خراب ہونے کی وجہ سے معصوم لوگ حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ ہائی کورٹ نے سڑکوں کی مرمت نہ ہونے پر نوٹس لیا ہے۔ اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کو کہا کہ شہر میں اچھی سڑکیں کہاں ہیں، سڑکوں کے خراب ہونے کی وجہ سے لوگ پریشانی کا شکار ہورہے ہیں۔
اس کے علاوہ عدالت نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اے ایم سی کی کارکردگی کاغذ پر ہے، لوگوں کی پریشانیاں ہو رہی ہیں، لیکن سڑکوں کی مرمت صرف کاغذات پر دکھائی دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے افسران بھی کہہ رہے ہیں کہ شہر کی سڑکوں میں کوئی مسئلہ نہیں ہے جبکہ ہائی کورٹ نے کہا کہ سڑکیں اچھی ہونے کے دعوے کھوکھلے ہیں۔ اس کے علاوہ سڑکیں خراب ہونے کی وجہ سے حادثات میں معصوم جانیں ضائع ہوجاتی ہیں جس کو بھی نوٹ کرنا چاہیے۔