احمدآباد:گجرات میں دھرنوں اور مظاہروں اور پر امن احتجاج کے لیے مانگی گئی اجازت کو محکمہ پولیس بغیر کوئی وجہ بتاہے انکار کر رہا ہے جس سے لوگوں کے احتجاج کے حق سلب ہو رہے ہیں۔ ایسے میں شویتا گوسوامی کی عرضی پر گجرات ہائی کورٹ کے جسٹس اے ایس سوپیہ کی بینچ نے ریاستی حکومت سے واضح طور پر کہا کہ احتجاج اور مظاہروں کے قوانین کو ویب سائٹ پر ان لائن رکھا جانا چاہیے۔ اسے معلومات کے حق کے تحت بھی دیا جانا چاہیے۔
اس کے علاوہ گجرات ہائی کورٹ کی طرف سے پہلے دیے گئے حکم کے باوجود احمد اباد کی پولیس کمشنر کی جانب سے ان قوانین کو ویب سائٹ پر شائع نہیں کیا۔ تب ہائی کورٹ نے اس بات پر ناراضگی ظاہر کی اور کل ایک فیصلے کے وقت ہائی کورٹ نے کہا کہ کوئی نرمی نہیں کی جائے گی اس پر حکومتی قانون ساز نے استدلال کیا کہ اس طرح کیا ڈیٹا کو شائع کرنے میں کافی وقت لگے گا اور اس سے پورٹل کا کام بھی متاثر ہوگا۔