احمدآباد:ریاست گجرات میں موجود خستہ حال سڑک اور آوارہ مویشیوں سے ہو رہی پریشانیوں کے تعلق سے گجرات ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی داخل کی گئی تھی۔گجرات ہائی کورٹ میں اس معاملے پر مسلسل سماعت کی جارہی ہے۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن نے خستہ حال سڑک اور آوارہ مویشیوں کے تعلق سے گجرات ہائی کورٹ میں جواب پیش کیا جس میں کہا گیا کہ خستہ حال سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے تمام کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
سماعت کے دوران احمدآباد میونسپل نے ہائی کورٹ میں جواب پیش کرتے ہوے کہا کہ سڑک تعمیر اور سڑک کی مرمت کے تمام کام مکمل ہو چکے ہیں۔ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے آوارہ مویشیوں سے ہو رہی دشواریوں کو روکنے کے لئے ایک نئی پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔ اس نئی پالیسی کی رپورٹ جلد ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ یہ نئی پالیسی اسٹینڈنگ کمیٹی احمدآباد کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔