احمدآباد:آزادی کی تحریک میں اہم رول ادا کرنے والے احمدآباد کے سابرمتی آشرم جو کہ گاندھی آشرم کے نام سے مشہور ہے۔ اس کی تعمیر نو کا کام جاری ہے۔ وہیں سابرمتی آشرم کے ری ڈیولمپنٹ پروجیکٹ کے معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی سماعت کے دوران گجرات ہائی کورٹ نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کو سابرمتی آشرم کے ری ڈیولمپنٹ کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سماعت کے دوران ریاستی حکومت کے کمٹمنٹ کے مطابق سابرمتی آشرم ری ڈویلپمنٹ کے لیے کیے گئے کام کی رپورٹ ہائی کورٹ میں سونپنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کورٹ کی ہدایت کے مطابق احمدآباد میونسپل کارپوریشن دس مارچ کو کارکردگی رپورٹ عدالت کے حوالے کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ ہائی کورٹ نے سابرمتی آشرم کی تعمیر نو کی منظوری دے دی ہے۔ دراصل مہاتما گاندھی نے آزادی کی تحریک کے دوران نمک کا قانون توڑنے کے لیے 1930 میں احمدآباد کے سابرمتی آشرم سے ڈانڈی مارچ کی شروعات کی تھی اس گاندھی آشرم کے کمپلیکس کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ اس میں تقریبا 55 ایکڑ رقبے پر عالمی معیار کا میوزیم اور فوٹو گیلیری تعمیر کی جائے گی جس میں تقریبا بارہ سو کروڑ کی لاگت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے یہ سابرمتی آشرم احمدآباد کی سابرمتی ندی کے کنارے موجود ہے جس کی تعمیر نو کرنے کے لئے لیے حکومت کمربستہ ہے۔
HC on Sabarmati Redevelopment سابرمتی آشرم کے ری ڈیولمپنٹ کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت - Ahmedabad Municipal Corporation
گجرات ہائی کورٹ نے احمد آباد میونسپل کارپوریش کو سابرمتی آشرم کے ری ڈیولمپنٹ کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ Sabarmati Ashram Redevelopment
بمل پٹیل کو اس پروجیکٹ کا کام سونپا گیا ہے اس کے علاوہ سابرمتی آشرم کے ارد گرد کے علاقے کو سائلنٹ زون بنایا جائے گا آشرم کے کو ہیریٹیج لوک دیا جائے گا۔ اس کے آس پاس کسی فائیو اسٹار ہوٹل کو بھی تعمیر کرنے اجازت نہیں ہوگی آشرم کی تعمیر نو کے لیے مزید جگہ کی ضرورت ہے اس لئے آشرم سے متصل مکانات کے مالکان کے ساتھ میٹنگ کی جاری ہے ان مکانات کی وجہ سے انہیں آشرم کے عقب میں مکان دینے کا یقین دلایا گیا ہے اس کے علاوہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ آشرم کی جدید کاری کے تناظر میں نئی ٹی پی روڈ، گٹر لائن کے منصوبے تیار کرے اسے ساتھ ہی واڑج سے آر ٹی او کو جانے والی سڑک کو بھی مستقل طور پر بند کر دیا ہے اور نئی سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔ اب دس مارچ کو اس سلسلے میں رپورٹ پیش کی جاے گی۔
یہ بھی پڑھیں :Gujarat High Court on Sabarmati گجرات ہائی کورٹ میں سابرمتی ندی کی آلودگی کے معاملے پر سماعت