احمد آباد:گجرات ہائی کورٹ نے سال 2008 میں ہوئے احمد آباد شہر میں سلسلہ وار بم دھماکے کیس ریکارڈ اور پروسیڈنگ کی سافٹ کاپی تیار کرنے کے لیے ٹرائل کورٹ کو حکم دیا ہے۔ 26 جولائی 2008 کو احمد آباد شہر میں 22 مختلف مقامات پر سلسلے وار بم دھماکے ہوئے تھے جس میں 56 افراد المناک طور پر جان بحق اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے اس معاملے بر گجرات ہائی کورٹ کے جسٹس اے وائی گوکچے اور جسٹس سمیر دوے کی بینچ نے سماعت کی۔اور گجرات ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو حکم دیا کہ 2008 میں احمدآباد شہر میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکہ کیس کے ریکارڈ اور کارروائی کی سافٹ کاپی تیار کریں۔
2008 میں سلسلہ وار بم دھماکے کیس، ریکارڈ اور پروسیڈنگ کی سافٹ کاپی تیار کرنے کا حکم - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
Gujarat HC on 2008 Serial Blast Case: گجرات ہائی کورٹ نے بدھ کے روز 2008 کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کو ہدایت دی کہ وہ بڑے کیس کے ریکارڈ کی سافٹ کاپیاں تیار کرے اور انہیں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے مقصد کے لیے ریکارڈ اور کارروائی کی فزیکل کاپی کے ساتھ فراہم کرے۔
Published : Jan 19, 2024, 1:08 PM IST
یہ بھی پڑھیں:
Ahmedabad Serial Blasts Case: احمدآباد بم دھماکہ معاملے میں 38 قصورواروں کو سزائے موت، 11 کو عمرقید
واضح رہے کہ احمدآباد کی خصوصی عدالت میں 18 فروری 2022 کو 2008 میں ہوئے احمد آباد شہر میں سلسلہ وار بم دھماکہ کیس کا فیصلہ سنایا تھا اور ان 49 میں سے 38 ملزمان کو قصوروار ٹھہرایا اور انہیں موت کی سزا سنائی ان تمام ملزمان کو عدالت نے قتل غیر قانونی ایسوسی ایشن بنانے کی سازش کے علاوہ مختلف قوانین کی دفعات کے تحت سزا سنائی تھی 38 کے علاوہ باقی 11 ملزمان کو بھی عدالت نے قصوروار پایا لیکن انہیں عمر قید سزا سنائی گئی۔ احمد آباد کی خصوصی عدالت کے اس فیصلہ کے بعد گجرات کی ریاستی حکومت نے قانونی کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے 38 ملزمان کی سزائے موت کی توثیق کے لیے گجرات ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ اور اب اس معاملے کے ریکارڈ اور کارروائی کے سافٹ کاپی تیار کرنے کا حکم گجرات ہائی کورٹ نے احمدآباد کی ٹرائل کورٹ کو دیا ہے۔