اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسمبلی کے ضمنی انتخابات پر گجرات ہائی کورٹ کا نوٹس

گجرات اسمبلی کی آٹھ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو ملتوی کرنے کے لیے گجرات ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔

گجرات ہائی کورٹ
گجرات ہائی کورٹ

By

Published : Aug 7, 2020, 7:06 PM IST

یہ درخواست کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر دائر کی گئی تھی۔

عرضی میں کہا گیا تھا کہ انتخابات ہونے سے کورونا وائرس کے مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

اس معاملے پر آج گجرات ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

گجرات ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران درخواست گزار نے گجرات ہائی کورٹ کو بتایا کہ موجودہ حالات میں ضمنی انتخابات کرانا مناسب نہیں ہے۔

ریاست میں انتخابات ہونے سے کورونا وائرس اور َزیادہ پھیل سکتا ہے.

گجرات ہائی کورٹ نے اس دلیل پر الیکشن کمیشن اور چیف انتخابی افسر کو نوٹس جاری کیا ہے۔

گجرات ہائی کورٹ اب اس معاملے پر اپنا فیصلہ 19 اگست2020 کو سنائے گی۔

گجرات ہائی کورٹ کے بھیجے گئے نوٹس کے جواب میں الیکشن کمیشن اور انتخابی افسر عدالت نے اپنا موقف رکھیں گے۔

ان کے دلائل کی بنا پر گجرات ہائی کورٹ آئندہ دنوں میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:کیرالہ میں بھاری تباہی، مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد ہلاک و زخمی

واضح رہے کہ گجرات میں ہونے والے آٹھ اسمبلی کے ضمنی انتخابات 18.50لاکھ ووٹر کا شمار ہوتا ہے اورجن میں دو ہزار گاؤں کے افراد بھی شامل ہیں۔

اگر ووٹنگ کا عمل ہوتا ہے تو سیاسی رہنما پرچیوں کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ووٹ کے لیے ووٹرز کے پاس بھی جائیں گے۔

انتخابی مہم کے لیے گاؤں گاؤں بھی جائیں گے اور ای وی ایم کے استعمال سے کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ان حالات میں انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details