احمد آباد:ریاست گجرات میں گذشتہ مہینے گجرات ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق غیر لائسنس شدہ مذبح خانوں، مٹن و چکن کی دکانوں کو بند کردیا گیا تھا۔ مٹن شاپ کے مالکان نے الزام عائد کیا تھا کہ کاپوریشن نے متعدد لائسنس شدہ دکانیں بھی سیل کردی ہیں۔ گجرات ہائی کورٹ میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی مذبح خانوں کے معاملے پر مفاد عامہ کی ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے گجرات حکومت سے شہریوں کے آئینی حقوق پر اپنا موقف واضح کرنے کو کہا تو دوسری جانب مٹن شاپس ایسوسی ایشن نے بھی ہائی کورٹ میں مٹن کی دکانیں کھولنے کا مطالبہ کیا۔
Gujarat HC on Mutton Shops رمضان المبارک کے دوران مٹن شاپ کھولنے کا مطالبہ مسترد
گجرات میں رمضان المبارک کے دوران سیل شدہ مٹن کی دکانوں کے کھولنے کا مطالبہ گجرات ہائی کورٹ نے مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:Gujarat HC On Mutton Shops گجرات ہائی کورٹ نے سیل کردہ دکانوں کو کھولنے کی عرضی مسترد کی
گجرات ہائی کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کے دوران گجرات میں سیل شدہ مٹن و مذبح خانوں و چکن کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا۔ اس معاملے کی سماعت گجرات ہائی کورٹ کے جسٹس نیلے وی انجاریا اور جسٹس نیرل آر مہتا کی بنچ نے کی۔ اس معاملے کی مزید سماعت 28 مارچ کو کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گجرات ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق اگلی سماعت تک گجرات حکومت کو اس معاملے میں اپنا موقف واضح کرنا ہوگا۔ مٹن شاپس ایسوسی ایشن اور دکانداروں نے ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق رمضان المبارک کے دوران گجرات میں سیل شدہ مٹن کی دکانوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملے پر درخواست گزار اور گجرات حکومت نے مطالبات سے متعلق کہا کہ حکومت غیر قانونی مذبح خانوں اور مٹن کی دکانوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کی ہدایت اور قانونی دفعات پر سختی سے عمل کر رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اگر وہاں کوئی راحت یا نرمی دی جائے گی تب اس معاملے پر کچھ کیا جا سکتا ہے۔ ورنہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی۔