اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat High Court on Animals گجرات ہائی کورٹ کی سرکار کی سرزنش، حکم کے باوجود آوارہ جانوروں سے نجات نہ مل سکی - احمد آباد میونسپل کارپوریشن

آوارہ جانوروں سے متعلق عرضی کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے ذمہ دار افسران عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی۔ Gujarat High Court on Animals

گجرات ہائی کورٹ کی سرکار کی سرزنش
گجرات ہائی کورٹ کی سرکار کی سرزنش

By

Published : Aug 25, 2022, 10:48 PM IST

احمدآباد:گجرات ہائی کورٹ Gujarat High Court نے سڑکوں پر گھومتے آوارہ جانوروں کے معاملے پر ریاستی حکومت کی سرزنش کی ۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ اس معاملے پر پہلے ہی ہدایات دے دی گئی تھیں، پھر بھی یہ مسئلہ حل کیوں نہیں ہوا؟ جج نے کہا کہ عدالت کی ہدایت کے باوجود مویشی زیادہ تر سڑکوں پر ادھر ادھر گھومتے نظر آتے ہیں۔ جج نے کہا کہ اب حکومت اس معاملے پر جواب دے۔

آوارہ جانوروں سے متعلق عرضی کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی کہ احمد آباد میونسپل کارپوریشن Municipal Corporation Ahmadabad کے ذمہ دار افسران ہائی کورٹ میں حاضر ہوں۔ درخواست میں کہا گیا کہ ریاست بھر کی سڑکوں پر گھومتے آوارہ جانور نہ صرف عام شہریوں بلکہ انتظامیہ کے لیے بھی درد سر بن رہے ہیں۔

اس معاملے میں عدالت میں کئی عرضیاں دائر کی گئی ہیں اور عدالت نے حکومت کو اس پر کچھ اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے لیکن اس کے بعد بھی مسئلہ جوں کا توں ہے۔ ایسے میں سڑک پر آوارہ جانوروں کا معاملہ ایک بار پھر ہائی کورٹ میں اٹھا۔ جہاں ریاستی حکومت سے سوال کیا گیا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود یہ مسئلہ حل کیوں نہیں ہوا؟

آوارہ جانوروں Stray Animals کی وجہ سے نہ صرف چھوٹے موٹے حادثات ہو رہے ہیں بلکہ بعض مقامات پر لوگ جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details