کورونا سے رعایت کے بعد اس سال عازمین حج کا قافلہ سفر حج پر جائے گا ایسے میں گجرات حج کمیٹی کی جانب سے سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے احمدآباد کے ٹاگور ہال میں حج تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔Training Camp for Hajj Pilgrims
گجرات حج کمیٹی نےعازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ منعقد کیا اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی کے سیکرٹری امتیاز گھانچی نے کہا کہ گجرات سے اس سال 3000 عازمین حج سفر حج پر جانے والے ہیں انہیں مختلف اضلاع میں حج کے ارکان کی تربیت دی جا رہی ہے۔ایسے میں آج احمدآباد اور گاندھی نگر کے عازمین حج کو تربیت دی گئی جس میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ عازمین حج نے حصہ لیا۔
سفر حج کے لیے گجرات سرکار اور گجرات حج کمیٹی کی جانب سے ہر طرح کے انتظامات کیے گئے ہیں۔اس موقع پر فیلڈ ٹرینر سہیل میمن نے کہا کہ احمدآباد اور گاندھی نگر کے 700 سے زائد عازمین حج نے حج کی تعلیم حاصل کی جس میں انھیں حج کے ارکان اور کورونا کی گائیڈ لائن اور کون کونسے ٹیسٹ و رپورٹ کی ضرورت ہے اس تعلق سے جانکاری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Hajj 2022: مدھیہ پردیش میں حج قسطوں کو جمع کرنے میں عازمین کر رہے تاخیر
اس موقع پرسفر حج پر جانے والے عازم حج نے کہا کہ گزشتہ 4 سال سے میں حج کا فارم بھر رہا تھا لیکن نمبر نہیں آیا مگر اس بار میں نے اپنی بیٹی کے ساتھ فارم بھرا تو مجھے حج کرنے جانے کا موقع ملا۔ انھوں نے کہا تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں یہاں بہت اچھی تربیت دی گئی ہم سبھی فریضہ حج کو ادا کریں گے اور ملک کے امن و امان و ترقی کی دعائیں کریں گے۔