اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gujarat Haj Committee ویٹنگ لسٹ میں شامل عازمین کے لئے گجرات حج کمیٹی کا اہم اعلان

جن عازمین حج کا نام قرعہ اندازی میں نہیں آیا ہے ان کےلیے گجرات حج کمیٹی کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے، کمیٹی نے ویٹنگ لسٹ کے عازمین کو پیشگی رقم کے ساتھ پوری طرح سے تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ویٹنگ لسٹ کے عازمین کے لئے گجرات حج کمیٹی کا اہم اعلان
ویٹنگ لسٹ کے عازمین کے لئے گجرات حج کمیٹی کا اہم اعلان

By

Published : May 2, 2023, 7:03 PM IST

احمدآباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی سفر بیت اللہ 2023 کو لے کر تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اسی درمیان سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے ضروری دستاویزات اور رقم جمع ہو چکی ہے لیکن جن عازمین کا نام قرعہ اندازی میں نہیں آیا ہے وہ اپنی باری کے انتظار کررہے ہیں۔ ویٹنگ لسٹ والے عازمین کے لئے بھی حج کمیٹی گجرات نے بڑا اعلان کیا ہے۔ ویٹنگ لیسٹ میں شامل عازمین کو اپنی پیشگی رقم کے ساتھ تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں گجرات حج کمیٹی کے چیرمین اقبال سید کی جانب سے ایک پریس نوٹ کیا گیا ہے جس میں تمام تفصیلات دی گئی ہیں۔گجرات حج کمیٹی کی ویب سائٹ کی ویٹنگ لسٹ نمبر 1 سے 1501 نمبر کو جاری کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ عازمین حج کو تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔عازمین کے لئے حج کی پیشگی تیاری کے طور پر، درج ذیل دستاویز مورخہ 02/05/2023 تا 07/05/2023 حج ہاؤس - احمد آباد جمع کروانا ہے۔
* اصل پاسپورٹ + سفید بیک گراؤنڈ پاسپورٹ سائز تصویر۔
* میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ۔
کووڈ 19 کا دونوں خوراک کا سرٹیفکیٹ
حج درخواست فارم دستخط کے ساتھ
* دستخط کے ساتھ پختہ اعلامیہ فارم

یہ بھی پڑھیں:Program held in Ahmedabad احمد آباد میں نشہ سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے پروگرام

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ویٹنگ لسٹ کے عازمین حج کمیٹی آف انڈیا-ممبئی سے اطلاع موصول ہونے کے بعد 2,51,800 روپیے ادا کرنے کے لئے تیار رہیں، نوٹیفکیشن کے بعد رقم جمع کرائیں اور اسے آن لائن اپ لوڈ کریں اور حج ہاؤس احمد آباد میں جمع کرائیں۔منتظر عازمین حج کو اپنے ضلع میں گجرات اسٹیٹ حج ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنا ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details